فتح مباھلہ یا ذلتوں کی مار

by Other Authors

Page 19 of 31

فتح مباھلہ یا ذلتوں کی مار — Page 19

کہ: پنجاب اسمبلی میں تاریخی مستند اور محفوظ تشفیع مولوی منظور چنیوٹی صاحب نے ۱۷ ستمبر ۱۹۸۹ء کو پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا اس ایک سال میں اللہ تعالی نے مجھے نعمتوں سے نوازا۔میں بھاری اکثریت سے انتخاب میں کامیاب ہوا۔" مولوی صاحب کو اللہ تعالٰی نے کن نعمتوں " سے نوازا ؟ ان کا حال اور کچھ تفصیل آپ نے گذشتہ اوراق میں ملاحظہ فرمائی ہے اور کچھ آئندہ صفحات میں ملاحظہ فرمائیں گے لیکن قبل اس کے کہ اس تفصیل میں جائیں ہم قارئین کو مولوی منظور چنیوٹی صاحب کے یار غار اور ان کی احراری برادری کے مولوی اللہ یار ارشد صاحب سے ملواتے ہیں جو اس حقیقت سے پردہ اٹھائیں گے کہ مولوی منظور چنیوٹی صاحب نے انتخابات میں کامیابی کن راہوں پر چل کر حاصل کی اور اس کے حصول کے لئے انہوں نے کونسے ہتھکنڈے استعمال کئے۔چنانچہ مولوی اللہ یار ارشد نے ہزاروں سامعین کے سامنے تقریر کرتے ہوئے کہا۔مولانا منظور احمد چنیوٹی نے ختم نبوت کے نام کو بیچ کر قوم سے ووٹ حاصل کئے۔یہ شخص مذہب کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیتا ہے۔۔۔۔۔ce ( روزنامہ حیدر راولپنڈی یکم نومبر ۱۹۸۸ء) انتخابات میں جیت ، جسے یہ نعمت خداوندی قرار دے رہے ہیں ، بڑی صفائی اور عظمت کے ساتھ حضرت امام جماعت احمدیہ ایدہ اللہ تعالی کی اِس پر جلال پیشگوئی کی صداقت پر مہر تصدیق ثبت کرتی ہے۔کہ اس کی ذلت اور رسوائی دیکھنا آپ کے مقدر میں لکھا گیا ہے۔" خطبہ جمعہ فرموده ۲۵ نومبر ۱۹۸۸ء) اب دیکھئے کہ یہ جیت انہیں پنجاب اسمبلی میں لے جا کر بھرے ایوان کے سامنے کس طرح رسوائیوں کا طوق پہناتی ہے۔