فتح مباھلہ یا ذلتوں کی مار

by Other Authors

Page 17 of 31

فتح مباھلہ یا ذلتوں کی مار — Page 17

خلاف نفرت کا بیج بویا۔" " اللہ یار ارشد نے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا جو روزنامہ حیدر میں بعنوان ” پنجاب اسمبلی میں مولانا منظور چنیوٹی کا کردار ملت اسلامیہ کی رسوائی کا سبب بنا " شائع ہوا :- مولانا منظور احمد چنیوٹی نے ختم نبوت کے نام کو بیچ کر قوم سے ووٹ حاصل کئے اور پنجاب اسمبلی میں جا کر جو مذموم کردار ادا کیا وہ پوری ملت اسلامیہ کے لئے رسوائی کا سبب بینا۔انہوں نے کہا قوم کے ساتھ یہ دھوکہ بازی ہم ہرگز نہیں چلنے دیں گے۔مولانا اللہ یار ارشد نے کہا کہ جھوٹ اس کا مشن ہے دھو کہ اس کا پیشہ ہے اور صوبائی اسمبلی میں معافی مانگ کر اس شخص نے ختم نبوت کے پروانوں کے سرجھکا دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے نام پر قوم سے چندہ بٹور کر اس نے اپنی ذاتی جاگیریں اور ڈیرے بنائے ہوئے ہیں۔" روزنامه حیدر راولپنڈی یکم نومبر ۱۹۸۸ء صفحه ۲) دانشور طبقے میں مولوی صاحب کی حیثیت ملاحظہ ہو ملک کے نامور شاعر اور دانشور علامہ سید محسن نقوی نے کہا مولانا چنیوٹی اپنے علاقہ میں مذہبی منافرت پھیلانے اور فرقہ وارانہ تعصب کے زہر سے فضا کو مکدر کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔علامہ محسن نقوی نے مطالبہ کیا کہ منظور احمد چنیوٹی کو اس کے غیر شریفانہ رویہ کی بناء پر اسمبلی کی رکنیت سے خارج کیا جائے۔" روزنامه مساوات ۲۳ - دسمبر ۶۱۹۸۸ ) اب دیکھئے علماء کونسل کے نزدیک یہ کیا ہیں۔لکھا ہے "پاکستان علماء کونسل ملک میں مذہب کے نام پر سیاسی دوکانیں چمکانے والے تاجر ملاؤں کا محاسبہ کرے گی۔مولوی منظور احمد چنیوٹی عملاً اسمبلی کی رکنیت کھو چکے ہیں اور اب وہ صرف چنیوٹ کے کھال فروش قصاب کے سوا کچھ بھی نہیں۔۔۔۔" - روزنامه مساوات لاہور - ۲۹ اپریل ۱۹۸۹ء )