فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت

by Other Authors

Page 51 of 158

فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 51

۵۱ اب آخر میں بغیر کسی تمہید کے ہم آپ کی غیرت ایمانی کو آوانہ دیں گے کہ محض اللہ ورسول کی خوشنودی اور اپنے ایمان کی حفاظت کے لئے آپ خود فیصلہ کریں کہ قادیانی کو جس جرم کی بناء پر خارج از اسلام قرار دیا گیا اس جرم کا ارتکاب سے پہلے۔دلوی دیوبند نے کیا پھر کیا وجہ ہے کہ بانی دیوبند کے لئے آپ اپنے دلوں میں نرم گوشہ لئے بیٹھے ہیں " ( قادیانی فتنہ کیا ہے ؟ مصنفہ علامہ ارشد القادری شائع کردہ رضا اکیڈمی شارخ ایسکاور) دیو بندیوں اور بریلویوں کا کہنا یہ ہے کہ اگر مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی مخالفت میں اہل حدیث نہ کھڑے ہوتے تو ان کی جماعت ترقی نہیں کر سکتی تھی جات کو ترقی دینے میں سب سے بڑا ہاتھ اہل حدیث کا ہی رہا ہے انہوں نے ہی شروع میں حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ السلام کی تعریف کی اور پھر مخالفت کر کے کھاد کا کام کیا۔اور پھر یہ بات ثابت کر نے کی کوشش کر تے ہیں کہ اصل میں حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ السّلام اہل حدیث تھے۔ادھر اہل حدیث یہ لکھتے ہیں کہ :۔مقلدین احناف دیوبندی اور بریلوی رضاخانی حضرات کا مرزا غلام احمد قادیانی کو غیر مقلد وہابی اہل حدیث باور کرانا۔اور فتنہ مرزائیت کو غیر مقلدیت کی پیداوار قرار دینا و غیره گو یا حق و انصاف کو زنده در گونه که دینے کے مترادف ہے۔جو صرف ان مقلدین احناف دیوبندی اور بریلوی رضاخانی حضرات کی شان کے شایان ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ اہل حدیث سے عوام که متنفر و بیزار کر نے کے لئے یہ ناپاک ہتھکنڈے اس دور کی ایسی عظیم ترین غلط بیانی اور بے انصافی ہے کہ سابقہ ادوانہ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔" (حنفیت اور مرزائیت سوئفہ مولانا عبدالغفورا ری اہل حدیث یوتھ فورس دائر ورکس سیالکوٹ طبع اول مارچ ۱۹۸۷ ء م ) اسی طرح سے ایک جگہ لکھا ہے کہ :