فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 50
۵۰ اکٹر علماء نے کفر کے فتوے دیئے۔قارئین حیران ہوں گے کہ دیوبندیوں پر یا جماعت اسلامی پر یا تبلیغی جماعت پر یا اہل حدیث کے خلاف جس قدر فتوے لگے اس میں بھی اسی الزام کو دہرایا گیا اور یہ تجزیہ کیاگیا کہ اُن کے بزرگ بھی جماعت احمدیہ سکے ہم مسلک تھے اس لئے اگر اس عقیدے کی وجہ سے جماعت احمدیہ کا فر ہے تو یہ کا ترکیوں نہیں ؟ اس پر بڑی عمر لمبی کٹیں کی گئی ہیں ان کی تفصیل جاننے کے لئے کتاب دیوبندی مذہب بریلویت، حنفیت اور مرزائیت تبلیغی جماعت حقائق ومعلومات کے اجالے میں۔جماعت اسلامی کو پہچانتے ، قادیانی ہی کافر کیوں ؟ قادیانی فتنہ کیا ہے ؟ کا مطالعہ کریں۔ان کتابوں میں یہ بات ثابت کر نے کی کوشش کی گئی ہے کہ جماعت احمدیہ اور ان فرقوں میں بعض بعض عقائد میں یکسانیت پائی جاتی ہے۔چونکہ ہر فرقے نے دوسرے فرقے کو کافر قرار دینے کے لئے جماعت احمدیہ کے ساتھ ملانے کی کوشش کی ہے اور عقائد کو ملا کر دکھایا ہے۔اور ایک دوسرے کے خلاف یہ کتابیں لکھی ہیں انس لحاظ سے بڑی ہی دلچسپ بھی ہیں اور معلوماتی بھی۔میں اس جگہ صرف دو تین اقتباس درج کہتا ہوں جن سے ان کتب کا خلاصہ قارئین کے ذہن میں آجائے گا لکھا ہے۔" ہمیں ٹھنڈ نے دل سے غور کرنا چاہیے کہ غلام احمد قادیانی اور اس کے متبعین کو کافر اور خارج از اسلام قرار دے کہ ہم نے کس حد تک دین کے تقاضے کی تکمیل کی۔وہ گمراہ نظریات جن کی بناء پر غلام احمد قادیانی نے قسمت آزمائی کی تھی کیا وہ صوفی حلقوں میں رچے بسے نہیں ہیں۔کیا وہ تصوف جس کی بناء پر غلام احمد قادیانی کو معتوب کیا جارہا ہے اس کو ہمارے مسلمان بھائی تلین دین سمجھ کر سینے سے لگائے ہوئے نہیں ہیں۔جب یہ سب کچھ ہے تصرف عین دین ہے اور سارے ہی صوفیاء عقیدتوں اور سرائگندیوں کے مستحق ہیں تو پھر قادیانی ہی کافر کیوں ؟ " ر قادیانی ہی کافر کیوں منشه از حافظ سید محمد علی حسینی مولوی کامل جامعہ نظامیہ حیدرآباد اے پی) سند اشاعت ۱۹۹۱ء دوسرا حوالہ پڑھیے :-