فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت

by Other Authors

Page 30 of 158

فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 30

ہوتا ہے، اور جب مسلمان بھی وہی سب کچھ کرے جو کافر کہتا ہے تو اس کو کافر کے مقابلے میں کیوں فضیلت حاصل ہو، اور اس کا حشر بھی کا فرجیسا کیوں نہ ہو۔“ ر خطبات از مودودی صاحب ۲۹ (۲۹) فتویٰ ہائے کفر جماعت اسلامی کے خلاف اب ہم ایک نظران فتوؤں پر ڈالتے ہیں جود دیگر علماء نے جناب مودودی صاحب اور ان کی جماعت کے خلاف دیتے ہیں۔جناب محمد صادق صاحب لکھتے ہیں۔" ا مودودی صاحب کی تصنیفات کے اقتباسات دیکھنے سے معلوم ہوا کہ ان کے خیالات اسلام کے مقتدایان اور انبیائے کرام کی شان میں گستاخیاں کرنے سے مملو ہیں۔ان کے مال معضل ہونے میں کوئی شک نہیں۔میری جمیع مسلمانان سے استدعا ہے کہ ان کے عقائد و خیالات سے مجتنب رہیں اور ان کو اسلام کا خادم نہ سمجھیں اور مغالطے میں نہ رہیں۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اصلی درقبال سے پہلے میں دجال اور پیدا ہوں گے جو اس دجال اصلی کا راستہ صاف کریں گے میری سمجھ میں ان تیس دجالوں میں ایک مودودی ہیں۔“ فقط والسلام محمد صادق عفی عنہ، مہتم مدرسہ نظم العلوم محلہ کھنڈہ کراچی ۲۰ رذوالحجه ۵۱۳۷۱ ۹ار ستمبر ۱۹۵۲ء (بحوالہ حق پرست علماء کی مودودیت سے ناراضگی کے اسباب مته مرتبه موادی احمد علی انجمن خدام الدین - لاسپور ) ۲۔جمیعت العلماء اسلام کے صدر حضرت مولانا مفتی محمود صاحب فرماتے ہیں :-