فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت

by Other Authors

Page 27 of 158

فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 27

لا جماعت اسلامی کے فتوے عامتہ المسلمین کے خلاف جماعت اسلامی جس کے بانی مبانی مولانا ابوالاعلیٰ مودودی ہیں اُن کے فتوے بھی عامتہ المسلمین کے تعلق سے حیرت انگیز ہیں پھر دیگر علماء نے بھی جماعت اسلامی کو اسلام سے خارج قرار دیا ہے۔ا۔مولانا مودودی صاحب لکھتے ہیں : - قرآن میں جن کو اہل کتاب کہا گیا ہے وہ آخر نسلی مسلمان ہی تو تھے خدا اور ملائکہ اور نبی اور کتاب اور آخرت سب کچھ مانتے تھے اور عبادات اور احکام کی رسمی پیروی بھی کرتے تھے۔البتہ اسلام کی اصلی رواج یعنی بندگی اور اطاعت کو اللہ تعالیٰ کے لیئے خالص کر دینا اور دین میں شرک نہ کرنا یہ چیز ان میں سے نکل گئی تھی۔" دسیاسی کشمکش حصہ سوم بارششم ) نیز لکھا ہے۔پس در حقیقت میں ایک نو مسلم ہوں۔خوب جانچ کر اور پر کچھ کہ اس مسلک پر ایمان لایا ہوں جس کے متعلق میرے دل و دماغ نے گواہی دی ہے کہ انسان کے لئے فلاح و اصلاح کا کوئی راستر اس کے سوا نہیں ہے۔میں پھر غیر مسلموں کو ہی نہیں خود مسلمانوں کو بھی اسلام کی طرف دعوت دیتا ہوں۔" (سیاسی کشمکش حصته سوم بارششم )۔گویا اہل کتاب کو جو نسبت مسلمانوں سے ہے دہی نسبت آج کے مسلمانوں کو جماعت اسلامی کے ساتھ ہے اور پھر یہ کہ مودودیت کے سوائے باقی سب مسلمان غیر مسلم ہیں۔اسی طرح فرماتے ہیں:- ایک قوم کے تمام افراد کو محض اس وجہ سے کہ وہ نسلاً مسلمان ہیں