فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت

by Other Authors

Page 26 of 158

فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 26

۲۶ کہلائے۔غیر مقلد اہل حدیث کا فتویٰ درج ذیل ہے۔لکھتے ہیں۔ا۔چاروں امام کے پیروں اور چاروں طریقوں کے متبع یعنی حنفی، شافعی مالکی، حنبلی اور چشتیہ اور قادریہ اور نقش بندیہ و مجددیہ سب لوگ مشرک اور کافر ہیں۔فتادی ثنائیہ میں درج ہے کہ : ( مجموعه فتادی ص۵۵۵۴) شرک کی اک شاخ ہے تقلید تو نے یہی کہا ثناء الله - » (فتاویٰ ثنائیہ حصہ اوّل ص۳) ۳۔ایک جگہ لکھا ہے : مقلدین زمانہ باتفاق علمائے حرمین شریفین کا فرومزند ہیں۔ایسے کہ جوان کے اقوال ملعونہ پر اطلاع پاکر انہیں کافر نہ جانے یا شک بھی کرے خورد کا فر ہے۔ان کے پیچھے نماز ہوتی ہی نہیں اُن کے ہاتھ کا ذبیحہ حرام انکی بیویاں نکاح سے نکل گئیں اُن کا نکاح کسی مسلمان کا فر یا مرتد سے نہیں ہو سکتا۔ان کے ساتھ میل جول، کھانا پینا۔اٹھنا بیٹھنا ، سلام کلام سب حرام ہے اُن کے مفصل احکام کتاب مستطاب حسام الحرمین شریف میں موجود ہیں۔" (فتاویٰ ثنائیہ جلد ۲ ص۳۰ مرتبہ الحاج محمد داؤد از خطیب جامع اہل حدیث) ٢٠٩ مقلد کے معنی تقلید کرنے والے کے ہیں وہ تمام فرقہ ہائے اسلام جو کسی امام کسی صوفی کی تقلید کرتے ہیں وہ مقلد کہلائے اس اعتبار سے دیو بندی بریلوی شافعی مالکی حنبلی وغیرہ سب مقلد ہوئے جس میں جماعت اسلامی تبلیغی جماعت بھی شامل ہے۔اس لحاظ سے ان فرقوں کے تعلق سے جس قدر بھی فتوے ملتے ہیں وہ اسی عنوان کے تحت آتے ہیں اس لئے میں ان کو اس جگہ دہرانا نہیں چاہتا اور جن کے فتوے ابھی لکھے نہیں گئے وہ آگے آئیں گئے۔