فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 120
۱۲۰ خِلَافَة عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ ثُمَّ سَلَتَ۔(مسند احمد - بحوالہ شكراة باب الانذار والتحذير هام بحوالہ حديقة الصالحين (۴) یعنی حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں نبوت قائم رہے گی جب تک اللہ تعالیٰ چاہے گا پھر وہ اس کو اٹھا لے گا اور نبوت کی منہاج پر خلافت قائم ہوگی پھر اللہ جب چاہے گا اس نعمت کو بھی اُٹھا لے گا پھر اس کی تقدیر کے مطابق کو نہ اندیش بادشاہت قائم ہوگی جس سے لوگ دل گرفت ہوں گے اور تنگی محسوس کریں گے۔جب یہ دور ختم ہو گا تو اُس کی دوسری تقدیر کے مطابق ظالمانہ بادشاہت قائم ہو گی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا رحم جوش میں آئے گا اور اس ظلم وستم کے دور کو ختم کر دے گا۔اس کے بعد پھر خلافت علی منہاج نبوت قائم ہوگی۔یہ فرما کہ آپ خاموش ہو گئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد خلافت کا سلسلہ جاری ہوا بعدہ وہ تمام حالات پیدا ہوئے جس کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ان تمام واقعات کے بیان کرنے کے بعد آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے وہی الفاظ دہرائے جو نبوت کے ختم ہونے پر خلافت را شدہ کے لئے بیان فرمائے تھے کہ تم تكُونُ خِلَافَةٌ عَلَى مِنْهاج النبوة كه پھر اس کے بعد خلافت علی منہاج نبوت قائم ہوگی۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ما انا علیہ و اصحابی کی نشانی کو آخری زمانہ میں خلافت علی منہاج نبوت کی مشابہت کے ساتھ واضح فرما دیا ہے کہ وہ جو میرے اور میرے صحابہ کے دو نقش قدم پر ہوں گے اُن میں خدا تعالیٰ خلافت کا ویسا ہی سلل بازی کرے گا جیسا کہ میرے بعد جاری ہوگا۔آج خدا تعالیٰ کے فضل سے امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کے بعد قدرت ثانیہ کی صورت میں خلافت کا سلسلہ جماعت احمدیہ میں جاری ہو چکا۔مسلمانوں میں سے کون سا ایسا فرقہ ہے جو اپنے اندر یہ نشانی دکھا سکے پس ما انا علیہ واصحابی کے مصداق خلافت حقہ اسلامیہ پر ایمان لانے والے اور اس کو قبول کر نے والے ہیں یا پھر وہ لوگ ہوں گے جو آنحضرت