فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت

by Other Authors

Page 69 of 158

فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 69

۶۹ احمدیہ کو غیر مسلم قرار دیا جائے۔چوہدری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب اور دیگر احمدیوں کو کلیدی عہدوں سے بر طرف کیا جائے دیغیرہ اس میں سیاست کا بھی ایک خاص حصہ تھا بہر حال ان فسادات کے بعد فسادات کی انکوائری کے لئے منیر انکوائری کے نام سے ایک کمیش مقرر ہوا اس میں مختلف علماء کو بھی بیان دینے کیلئے اور انکوائری کے لئے طلب کیا گیا اس وقت ایک سوال یہ بھی اٹھا کہ مسلمان نے کی تعریف کیا ہے؟ ہر فرقے کے عالم نے اپنے اپنے رنگ میں مسلمان کی تعریف کی اور کوئی بھی مسلمان کی تعریف بیان کر نے میں دوسرے سے متفق نہ ہوسکا۔خاص طور پر اس حصہ کو میں یہاں درج کرتا ہوں تاکہ قارئین اندازہ کر سکیں کہ کافر کافر کہنے والوں کے نزدیک مسلمان کون ہے ؟۔سوال ہوا۔مسلم کی کیات ہے ؟ جواب مولانا ابوالحسنات قادری صاحب ا۔اُسے توحید پر ایمان ہو ۲ اسے پیغمبر اسلام و نیز ان سے قبل کے تمام انبیا پر ایمان ہو۔۳۔اسے پیغمبر اسلام کے خاتم النبیین ہونے پر ایمان ہو۔۴۔اسے قرآن پر ایمان ہو جس طرح خدا نے محمد پر نازل کیا ہے وہ رسول کے احکامات پر ایمان رکھتا ہو۔۶۔اسے قیامت پر ایمان ہو۔" - - - - سوال کیا تارک صلواۃ مسلمان ہے ؟ جواب : " ہاں۔لیکن منکر صلواۃ نہیں۔مولانا احد علی، صدر جمیعۃ العلمائے اسلام، مغربی پاکستان نے اس سوال کا حسب ذیل جواب دیا۔ایک شخص مسلمان ہے اگر وہ اس قرآن پر ایمان رکھتا ہے۔۲۔جو کچھ رسول نے کہا ہے اگر کوئی شخص ان دو باتوں کو مانتا ہے تو وہ ان کے علاوہ کسی دیگر شے پر ایمان لائے یا کچھ کئے بغیر مسلمان کہلائے گا " سوال:- " مسلمان کی تعریف بیان کیجئے