فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت

by Other Authors

Page 70 of 158

فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 70

مولانا ابو اعلیٰ مودودی !" ایک مسلم ہے اگر وہ ان چیزوں پر ایمان رکھتا ہو۔ا توحید - ۲۔تمام انبیا ئے کرام۔۳۔خدا کی بھیجی ہوئی ساری کتابیں ۴۔ملائکه - ۵- یوم آخرت" سوال : کیا محض ان چیزوں پر اپنے ایمان کا اقرار کر کے ایک شخص مسلمان کہلائے اور اسلامی ریاست میں مسلمان کا سا برتا نہ کئے جانے کا مستحق ہے؟" جواب : "ہاں"۔سوال اگر ایک شخص کہتا ہے کہ دو ان چیزوں پر ایمان رکھتا ہے تو کیا کسی کو اس کے ایمان پر اعتراض کر نے کا حق ہے " جواب میں نے جو پانچ صفات بتائی ہیں وہ بنیادی ارکان ہیں اور ان میں سے کسی ایک میں رد و بدل کرے ہے ایک شخص دائرہ اسلام سے خارج ہو جائے گا۔غازی سراج الدین صاحب نے فرمایا میں اس شخص کو مسلمان سمجھتا ہوں اگر وہ کلمہ پر اپنے ایمان کا اقرارہ کز سے یعنی لا اله الا الله محمد رسول اللہ اور رسول کے نقش قدم پر چلتا ہو یا مفتی محمد ادریس جامعہ اشرفیہ نیلا گیند لاہور نے فرمایا :- را لفظ مسلمان فارسی زبان سے ماخوذ ہے لفظ مسلمان (جو فارسی میں سلم کے لئے استعمال ہوتا ہے) اور مومن میں فرق ہے میرے لئے لفظ مومن کی تعریف بیان کرنا نا ممکن ہے مجھے اس کی تعریف کرنے میں کئی صفحات درکار ہوں گے۔ایک شخص مسلمان ہے اگر وہ اللہ کا مطیع ہے۔اسے توحید انبیاء اور یوم آخرت پر ایمان رکھنا چاہیئے۔ایک شخص جو اذان اور قربانی پر یقین نہیں رکھتا دائر اسلام سے خارج سمجھا جائے گا۔اسی طرح بے شمار دیگر چیزیں ہیں۔جو ہمارے نبی سے تواتر کے ساتھ موصول ہوئی ہیں مسلمان ہونے کے لئے اُن تمام چیزوں پر ایمان ضروری ہے۔میرے لئے اُن کی مکمل فہرست دینا نا کن ہے۔" حافظ کفایت میں ادارہ حقوق تحفظ شیعہ فرماتے ہیں :۔