فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 193 of 200

فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب — Page 193

میں کفر کی رسوم میں کس کو پھلایا۔کیا اپنی اولاد کو جانشین بنانے میں کو شش کی۔کوئی قوم کے حقوق مقرر کئے۔صاحب اکثر صحابہ کو اگر منافق کہو گے یا کافر معاذ اللہ تو دین پہنچنے کا سلسلہ مفقود ہو جائے گا کیونکہ بطور آپ کے صحابہ دوگروہ ہوں گے۔ایک وہ جَمِّ غَفِیر اور سوادِ اعظم جو غاصبوں اور ظالموں اور منافقوں کا مجموعہ ہے اور ہمارے نزدیک اور فی الواقع جس کے سبب تمام عرب درست ہو گئے۔فارس اور شام اور روم اور مصر میں وہ بات پھیلی جس کی تصریح وَلَیُمَکِّنَنَّ لَھُمْ دِیْنَھُمُ الَّذِی ارْتَضٰی میں تھی اور جس نے کفار ہی سے لڑائی کی۔اور دوسرا وہ جو تقیہ کو فرض کہے۔پہلے سلسلہ کی ہر ایک روایت اگر قابل عمل نہیں تو دوسرے کی ہر بات میں یہ شبہ ہے کہ شاید یہ بات بڑے گروہ کے خوف سے کہی یا اپنے مریدوں کے بھاگ جانے کا ڈر تھا اس لئے یہ سخن کہا اور قرآن خود بے ترتیب پھیلا۔معاذ اللہ دیکھو کیسی غلطی ہے۔آپ نے اہل بیت کی مدح پر زور دیا ہے۔پیارے سنیوں میں کون ہے جو جناب امیر علیہ السلام اور ان کی اولاد کو بزرگ نہیں جانتا۔کیا ان کے مناقب ہماری حدیث کی کتابوں میں بہ بسط تمام موجود نہیں۔اگر احادیث صحیحہ کو بیان کرتے تو کیا ان میں کمی تھی۔نہیں پیارے۔آیت تطہیر سے اس مضمون کی وہ تسکین کہاں جو آپ چاہتے ہیں اور سنو سنو سنو۔اہل بیت کا لفظ قرآن میں کل تین جگہ آیا ہے اوّل بارہویں سپارہ میں دیکھو سورہ ہود قَالُوْا اَتَعْجَبِيْنَ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ رَحْمَتُ اللّٰهِ وَ بَرَكٰتُهٗ عَلَيْكُمْ اَهْلَ الْبَيْتِ۔دوم بیسویں سپارے میں دیکھو سورہ قصص وَ حَرَّمْنَا عَلَيْهِ الْمَرَاضِعَ مِنْ قَبْلُ فَقَالَتْ هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰۤى اَهْلِ بَيْتٍ يَّكْفُلُوْنَهٗ لَكُمْ اور بائیسویں سپارہ میں دیکھو سورہ احزاب وَ قَرْنَ فِيْ بُيُوْتِكُنَّ وَ لَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْاُوْلٰى وَ اَقِمْنَ الصَّلٰوةَ وَ اٰتِيْنَ الزَّكٰوةَ۔وَ اَطِعْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ١ؕ اِنَّمَا يُرِيْدُ اللّٰهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ اَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيْرًا۔وَ اذْكُرْنَ مَا يُتْلٰى۔ان تین جگہ کے سوا قرآن میں اہلِ بیت کا لفظ نہیں آیا۔پہلی دو جگہ میں صریح بیان باتفاق ماوشما اہلِ بیت میں شامل ہیں۔اور تیسری آیت کا ماقبل اور مابعد دیکھو اور انصاف کا خون نہ کرو تو بیبیوں ہی کو خطاب ہے۔پھر آپ نے بیبیاں ہی اہل بیت سے