فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 194 of 200

فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب — Page 194

نکال دیں۔یادرکھو کُمْ کا لفظ اہل کے لحاظ سے یاشمول کے لحاظ سے ہے۔میرے ایک شیعہ جلیس نے ایک دفعہ جواب دیا کہ آیت میں ترتیب عثمانی نے یہ نقصان دیا ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ تم ایسا برُا عذر نہ کرو گے کیونکہ جیسا گذرا حدیث میں وہ بے اعتبارے تھے۔اس صورت میں پھر قرآن بھی قابل اعتماد نہیں رہتا۔دوم۔عجم لوگ بھی گئے گذرے زمانے میں ہزاروں حافظ ہیں اور میرے جیسے کم ذہن باہمہ کثرت شواغل سال میں یاد کر سکتے ہیں۔کیا ممکن ہے کہ عربوں نے جن کے حافظہ کو مؤرخ بالاتفاق مان چکے ہیں باہمہ فہم فصاحت و بلاغت قرآن کو تئیس برس میں یاد نہ کیا ہو۔پھر اس وقت جب اسلام میں داخل ہونے والوں کو ابتدا سے جوش تھی پھر یہ بات بھی عقل میں نہیں آتی کہ شیعہ کے ہزاروں مصنف اور داعی اپنی تصانیف کو ‘اپنے خیالات کو دنیا میں پھیلا دیں اور قرآن جیسی ضروری چیز کو صاحب الزمان غار میں لے کر کالعدم کر دیں پھر یُرِیْدُ کا لفظ آپ کے مطلب کو پورا نہیں ہونے دیتا۔دیکھیے ان آیات کو یُرِیْدُاللہُ بِکُمُ الْیُسْرَ۔حالانکہ سب لوگ یسر میں نہیں۔وَاللہُ یُرِیْدُ اَنْ یَّتُوْبَ عَلَیْکُمْ اور سب تائب نہیں۔اصل بات یہ کہ ارادہ دو قسم ہے۔ایک شرعی اور ایک کونی اور کسی چیز کا ارادہ ظاہر کرنے سے اس چیز کی پسندیدگی ثابت ہوتی ہے اور آپ نے جو اَنْفُسَنَا وَاَنْفُسَکُمْ کی تفسیر فرمائی ہے وہ اس وقت تسلی بخش تھی اگر ظَنُّوالْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ بِاَنْفُسِہِمْ خَیْرًا اور لَاتَقْتُلُوْا اَنْفُسَکُمْ۔اور تَقْتُلُوْنَ اَنْفُسَکُمْ وَ لَاتَلْمِزُوْا اَنْفُسَکُمْکی تفسیر بھی مجھے یا د نہ ہوتی اور حَسْبُکَ اللہُ وَ مَنِ اتَّبَعَکَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ میں آپ نے عطف کے کرنے میں سخت غلطی کی ہے۔یہ مَنِ اتَّبَعَکَ حسب کا مفعول ہے اور کاف پر معطوف ہے۔اَیْ حَسْبُکَ وَ مَنِ اتَّبَعَکَ اللہ جناب حکیم مہدی صاحب نے فقیر سے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ امیر علیہ السلام کی بلافصل امامت کو قطعی الدلالہ نصّ سے ثابت کر دیں گے۔ان سے عرض کر دیجیے۔قبل از ارقام مسئلہ ان کلمات کو دیکھ رکھیں۔تَشْیِیْدُالْمَطَاعِن کے صفحہ ۳۷۴ میں ہے۔اکثر احکام از قرآن مستنبط نمی شود وآنچہ مستنبط می شود در غایت اجمال واشکال و تشابہ است واختلاف عظیم در فہم احکام ازانہا شدہ بعضی گفتہ اند محکم ترین آیات کریمہ آیت و ضوا ست و قریب بصد تشابہ