فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب — Page 178
پھر کہا ويمكن أن يقال: يستحب أو يجوز للميت الوصية ولا يجب على المرأة أن تسكن في وصيته، وعليه ابن عباس وهذا التوجيه ظاهر من الآية۔{ FR 5399 } میں کہتا ہوں کہ اس ظہور میں کچھ کلام نہیں۔مجاہد اور عطا سے مروی ہے کہ آیت منسوخ نہیں اور حسب اس وصیت کے سال بھر کامل اگر عورت اپنے شوہر کے گھر میں رہنا چاہے تووارثوں کا منع کرنا درست نہیں اور اگر چار مہینے دس دن کے بعد یا وضع حمل کے بعد نکلنا چاہے اور دوسری جگہ چلی جائے تو مختار ہے اور یہی مذہب ہے ایک جماعت کا اور پسند کیا اس کو ابن تیمیہ ؒ نے۔چھٹی آیت۔قَوْلُہٗ تَعَالیٰ۔وَ اِنْ تُبْدُوْا مَا فِيْۤ اَنْفُسِكُمْ اَوْ تُخْفُوْهُ يُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللّٰهُ منسوخة بقولہ تعالیٰ لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا۔{ FR 5400 }صاحب فوز الکبیر فرماتے ہیں۔یہ مَا فِیْ اَنْفُسِکُمْ عام مخصوص البعض ہے۔لَایُکَلِّفُ اللہُ کی آیت شریف نے بیان کر دیا کہ مَافِیْ اَنْفُسِکُمْسے مراد اخلاص اور نفاق ہے نہ وہ توہمات جو دل پر بے اختیار آجاتے ہیں۔کیونکہ طاقت سے باہر باتوں کا حکم نہیں۔اور نہ انسان کو اس کی تکلیف۔ساتویں آیت۔اِتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ تُقٰتِهٖ قیل منسوخة بقولہ۔فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ۔و قیل لابل محکمة۔{ FR 5401 } فوز الکبیر میں ہے۔حَقَّ تُقٰتِهٖ کا حکم شرک اور کفر اور اعتقادی مسائل میں ہے اور مَااسْتَطَعْتُمْ کا حکم اعمال میں ہے مثلاً جو کوئی وضو نہ کر سکے تیمم کرلے جو کوئی کھڑا نماز نہ پڑھ سکے بیٹھ کر پڑھ لے اور یہ توجیہ سیاق آیت سے ظاہر ہے۔{ FN 5399 } اور ممکن ہے کہ کہا جائے کہ یہ پسندیدہ ہے یا میّت کے لیے وصیت کرنا جائز ہے اور عورت پر لازم نہیں ہے کہ وہ وصیت کے مطابق رہے، حضرت ابن عباسؓ اسی موقف پر ہیں اور یہ توجیہ آیت کے ظاہر کے مطابق ہے۔{ FN 5400 } اللہ تعالیٰ کا قول وَإِنْ تُبْدُوْا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ (یعنی اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے خواہ تم اُسے ظاہر کرو یا اُسے چھپائے رکھو، اللہ تم سے اس کا حساب لے گا) اللہ تعالیٰ کے قول لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (یعنی اللہ کسی شخص پر سوائے اس کے جو اُس کی طاقت میں ہو کوئی ذمہ داری نہیں ڈالتا) سے منسوخ ہے۔{ FN 5401 } کہا گیا ہے کہ آیت کریمہ اِتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ تُقٰتِهٖ اللہ تعالیٰ کے قول فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ سے منسوخ ہے۔اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ نہیں بلکہ یہ تو محکم ہے۔