فرموداتِ مصلح موعود — Page 49
۴۹ اسلامی عبادات اور مسجد میں مسجد میں فلم دکھانا سوال :۔کیا کوئی علمی فلم مسجد میں دیکھی جاسکتی ہے؟ جواب :۔مسجد میں ایسی فلم دکھلانے والا بڑا خبیث اور دیوث ہے۔علمی فلم کوئی نہیں ہوتی۔میں تھوڑا بہت گانا بھی شامل ہوتا ہے۔یو۔این۔اے کی بعض علمی فلمیں ہیں وہ مفت دکھاتے ہیں مگر مسجدوں میں نہیں دکھاتے۔(فائل مسائل دینی 12۔3۔57/DP 1140/12۔3۔57)(32-A) گوردوارہ کی اینٹیں تعمیر مسجد کے لئے سوال:۔ایک صاحب نے عرض کیا کہ گوردوارہ کی اینٹیں مسجد کی تعمیر میں استعمال کی جاسکتی ہیں جبکہ سکھوں نے ایسا کرنے کی اجازت دے دی ہے؟ جواب :۔فرمایا۔اگر سکھوں نے اجازت دے دی ہے تو بے شک یہ اینٹیں مسجد میں استعمال کی جاسکتی ہیں۔لیکن اگر انہوں نے اجازت نہ دی ہو تو پھر انہیں استعمال نہیں کیا جا سکتا کیونکہ کسی چیز کو بغیر اس کے مالکوں کی اجازت کے استعمال کرنا اسلام میں منع ہے۔(الفضل یکم جنوری ۱۹۴۸ء۔لاہور ) غیراحمدی اگر اپنی مساجد میں نماز سے نہ روکیں سوال :۔اگر ( کسی مسجد میں ) غیر احمدی نماز پڑھ رہے ہوں تو ہم احمدی و ہیں علیحدہ نماز پڑھ لیں؟ جواب :۔ہاں۔مگر ان کی نماز میں روک نہیں ہونا چاہئے۔( الفضل ۱۹؍ جنوری ۱۹۲۲ء)