فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 181 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 181

۱۸۱ حج حج عورت کے لئے تبھی فرض ہے جب کہ محرم ساتھ ہو۔جن کے محرم ہوں اور وہ حج پر بھی جائیں ان پر حج فرض ہے ورنہ نہیں۔حج بدل الفضل ۲۸ جنوری ۱۹۱۴ء۔نمبر ۳۳ صفحه۱۱) سوال :۔ڈار فیملی نے خواہش کی ہے اور کہا کہ میں ان کی والدہ مرحومہ کی طرف سے حج بدل کروں۔اور یہ کہ وہ سب اخراجات اس غرض کے لئے دیں گے؟ جواب :۔حج بدل کے لئے شرط یہ ہے کہ پہلے خود حج کر چکا ہو۔کیا آپ حج کر چکے ہیں۔اس صورت میں اجازت ہے۔سوال :۔کیا والدہ مرحومہ کی وصیت کے مطابق ان کی طرف سے حج بدل کرایا جائے یا اسی قدر رقم ان کی طرف سے یا دونوں والدین مرحومین کی طرف سے بطور صدقہ جاریہ کے چندہ وقف جدید میں ادا کر دی جائے ؟ جواب :۔والدہ کی خواہش کو پورا کریں اور حج بدل کرانے کی کوشش کریں مگر حج بدل وہی کر سکتا ہے جس نے پہلے حج کیا ہوا ہو۔سوال :۔میری خواہش حج کرنے کی ہے لیکن صحت اور عمر اجازت نہیں دیتی۔میرا بڑا لٹر کا کہتا ہے کہ میری جگہ وہ حج پر چلا جائے اس کا خرج حج کا سب میں ادا کروں۔کیا اس طرح میرا حج بھی ہو جائے گا ؟ جواب :۔جائز ہے۔بیٹا ماں کی طرف سے ( حج بدل) کر سکتا ہے۔غیر کے لئے شرط یہ ہے کہ اگر اس نے خود حج کیا ہوا ہو تو پھر وہ حج بدل کرسکتا ہے ورنہ نہیں۔فائل مسائل دینی۔دفتر پرائیویٹ سیکرٹری)