فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 182 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 182

۱۸۲ حجر اسود یہ غلط بات ہے کہ حجر اسود ٹوٹے ستارے کا پتھر ہے۔یہ پادریوں کی بنائی ہوئی بات ہے۔در حقیقت یہ پتھر وہ ہے جس پر کھڑے ہو کر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خانہ کعبہ کی بنیا د رکھی تھی۔اس کی یاد میں اس کو بوسہ دیا جاتا ہے مگر وہ بوسہ شرکیہ نہیں ہے۔چنانچہ حضرت عمر نے حجر اسود کے پاس کھڑے ہوکر فرمایا تھا کہ میں اس لئے تجھے بوسہ دیتا ہوں کہ یہ ایک نیک یادگار ہے میں تجھے خدا کا شریک نہیں سمجھتا۔(فائل دینی مسائل A-32) ☆☆☆