فرموداتِ مصلح موعود — Page 135
۱۳۵ نماز جنازه میت کے لیے قرآن خوانی سوال:۔کیا مردہ کے لیے قرآن خوانی کرنی جائز ہے؟ جواب:۔فرمایا: اسے قرآن کا ثواب نہیں پہنچتا مگر صدقہ و خیرات کا ثواب مردے کو پہنچتا ہے کیونکہ قرآن کا پڑھنا عبادت ہے۔صدقہ بھی مردے کے اعمال میں نہیں لکھا جاتا بلکہ کسی اور رنگ میں اس کا ثواب ملتا ہے۔سوال :۔جب مردے کی طرف سے حج میں قائم مقام ہوسکتا ہے تو قرآن کریم کا ثواب کیوں نہیں پہنچتا ؟ جواب :۔فرمایا: حج ہر ایک مسلمان پر ہر ایک حال میں فرض نہیں اس لیے اگر کسی وجہ سے کسی شخص کو موقع نہ ملے تو اس کی طرف سے حج قائم مقام ہوسکتا ہے مگر نماز ہر مسلمان پر فرض ہے اس لیے کوئی دوسرا کسی کی طرف سے نماز نہیں پڑھ سکتا۔قیر پر قرآن خوانی سوال:۔کیا قبر پر قرآن پڑھنا جائز ہے؟ جواب:۔فرمایا: بدعت ہے۔(الفضل ۳ جولائی ۱۹۲۲ء۔جلد۱۰۔نمبرا) الفضل ۲۷ رمئی ۱۹۱۵ء۔جلد ۲۔نمبر ۱۴۵) زیارت قبور قبر پر دعا سوال :۔کیا قبر پر ہاتھ اٹھا کر دعامانگنا جائز ہے؟