فرموداتِ مصلح موعود — Page 134
۱۳۴ نماز جنازه والوں کو دیتا ہے تو جو کچھ مانگنا ہو اس سے مانگنا چاہئے۔جو مٹی میں دفن ہو چکا ہو اس کے متعلق کیا معلوم ہے کہ نیک تھا یا کیسا تھا۔( خطبہ نکاح فرموده مصلح موعود - ۲۰ / نومبر ۱۹۲۰ء - الازهار لذوات الخمار صفحه ۴۲ ۴۳) سوال :۔کیا زیارت کربلا جائز ہے؟ جواب:۔اگر اس خیال سے کوئی جائے کہ وہاں جا کر ان کے لیے دعا کرے اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُن کے احسانات کا دعا کے ذریعہ معاوضہ دینا چاہے تو جائز ہے اور اس کا اسے ثواب ملے گا لیکن اگر اس لیے وہاں جاتا ہے کہ اپنے لیے وہاں دعا کرے اور جو بزرگ قبروں میں دفن ہیں ان سے مدد مانگے تو یہ نا جائز ہے۔(الفضل یکم مارچ ۱۹۲۷ء۔جلد۱۴ نمبر ۶۹) قرآن خوانی - فاتحه قل وغیره سوال :۔ہمارے ملک میں یہ جو رواج ہے کہ جب کوئی مرجاتا ہے تو اس کے مرنے کے بعد فاتحہ پڑھتے ہیں پھر چہلم کرتے ہیں اس کے بارہ میں کیا حکم ہے؟ جواب :۔فاتحہ۔قل یہ سب بدعات ہیں۔ایک شخص کے خط کے جواب میں حضور نے لکھوایا۔۔تلاوت قرآن کا ثواب مردہ کی روح کو نہیں پہنچتا۔(الفضل ۲ مارچ ۱۹۱۵ء۔نمبر ۱۱) قبر پر قرآن پڑھنا بروایت فتویٰ حضرت مسیح موعود بے فائدہ ہے بلکہ ڈر ہے کہ بد نتیجہ پیدا کرے۔۔غیر احمدی بچہ کا جنازہ پڑھنا درست نہیں۔(الفضل ۴ رمئی ۱۹۲۲ء۔نمبر ۸۶)