فرموداتِ مصلح موعود — Page 136
۱۳۶ نماز جنازه جواب:۔قبر پر ہاتھ اٹھا کر دعامانگنا جائز ہے۔فاتحه خوانی (الفضل ۱۸/ مارچ ۱۹۱۶ء) غیر احمدی فوت ہو جاتے ہیں تو عموماً اس کے متعلقین کے پاس اظہار افسوس کے لیے جانا پڑتا ہے۔اس موقع پر بعض غیر احمدی بھی آجاتے ہیں اور تھوڑی دیر بیٹھ کر اٹھنے سے قبل کہتے ہیں اچھا دعائے خیر کر لیں یہ کہ کر وہ دعا کے لیے ہاتھ اٹھا لیتے ہیں متوفی کے وارث بھی ہاتھ اٹھا لیتے ہیں اس موقعہ پر ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ فرمایا:۔اس کا نام فاتحہ نہ رکھیں تو یہ دعا جائز ہے۔میں نے کئی غیر احمدیوں کے لیے اس طرح دعا کی ہے۔بد گومکفر نہ ہو۔فائل مسائل دینی۔DP 5842/16۔3۔54-32۔A) دسوان و چالیسواں وغیره سوال :۔گاؤں میں رسم ہے کہ جب کوئی بوڑھا مر جاتا ہے تو اس کے ورثاء چالیسویں کی رسم ادا کرتے اور گھر گھر کھانا بانٹتے ہیں۔آیا اس کا کھانا جائز ہے؟ جواب :۔فرمایا :۔بدعات کی روٹی کھانی جائز نہیں۔(الفضل ۱۹؍ دسمبر ۱۹۱۵ء۔نمبر اے ) مصیبت کے دفعیه کے لیے چلّه سوال :۔کیا مصیبت کے دفعیہ کے لیے قرآن کا چلہ جائز ہے؟ جواب:۔فرمایا:۔میں تو چلہ کے طریقہ سے ناواقف ہوں۔قرآن شریف تو سارا ہی پڑھنے کے