فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 121 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 121

۱۲۱ نماز جنازه پیچھے نہ پڑھیں الگ بے شک پڑھ لیں۔میں نے بھی شیخ رحمت اللہ صاحب اور مولوی محمد علی صاحب کا جنازہ پڑھا تھا۔( فائل مسائل دینی 1۔5۔1953/RP 3684/26۔5۔56)(DP 957/28۔5۔56)(32-A) غیر احمدی بچے کا جنازہ سوال :۔ایک صاحب نے عرض کیا کہ غیر مبائع کہتے ہیں کہ غیر احمدی بچے کا جنازہ کیوں نہ پڑھا جائے۔وہ تو معصوم ہوتا ہے اور کیا یہ مکن نہیں کہ وہ بچہ جوان ہو کر احمدی ہوتا ؟ جواب :۔فرمایا۔جس طرح عیسائی کے بچے کا جنازہ نہیں پڑھا جا سکتا اگر چہ وہ معصوم ہی ہوتا ہے اسی طرح ایک غیر احمدی بچے کا بھی جنازہ نہیں پڑھا جا سکتا۔جس طرح ایک غیر احمدی بچے کے متعلق امکان ظاہر کیا جاتا ہے کہ وہ بڑا ہو کر احمدی ہوتا اسی طرح کا امکان ایک عیسائی کے بچے کے متعلق بھی ہوسکتا ہے۔(الفضل ۲۳ اکتوبر ۱۹۲۳ء۔نمبر ۳۲) غیر احمدیوں کا جنازہ کہا جاتا ہے کہ فلاں غیر احمدی کا جنازہ حضرت مسیح موعود نے پڑھایا تھا۔ممکن ہے آپ نے کسی کی درخواست پر پڑھایا ہو۔لیکن کوئی خدا کی قسم کھا کر کہہ دے کہ میں نے حضرت مسیح موعود کو کہا تھا کہ فلاں غیر احمدی فوت ہو گیا ہے آپ اس کا جنازہ پڑھ دیں۔اصل بات یہ ہے کہ آپ کو کہا گیا کہ فلاں کا جنازہ پڑھ دیں اور آپ نے یہ سمجھ کر کہ وہ احمدی ہوگا پڑھ دیا۔اس طرح ہوا ہوگا۔میرے متعلق تو سب جانتے ہیں کہ میں کسی غیر احمدی کا جنازہ پڑھنا جائز نہیں سمجھتا لیکن مجھے بھی اس طرح کی ایک بات پیش آئی تھی اور وہ یہ کہ یہاں ایک طالبعلم ہے اس نے مجھے کہا کہ میری والدہ فوت ہوگئی ہے اس کا جنازہ پڑھ دیں۔میں نے پڑھ دیا بعد میں معلوم ہوا کہ وہ غیر احمدی تھی۔وہ لڑکا مجھ سے اپنی والدہ کے لیے دعا بھی کراتا رہا کہ وہ احمدی ہو جائے لیکن اس وقت مجھے یادنہ رہا۔اسی طرح اگر حضرت مسیح موعود