فیضان نبوت

by Other Authors

Page 166 of 196

فیضان نبوت — Page 166

144 خوف زدہ کرتا رہتا ہے۔چنانچہ قرآن حکیم میں ایک اور مقام پراشد تعالیٰ فرماتا ہے۔إنَّمَا سُلْطَانَهُ عَلَى الَّذِيْنَ يَتَوَ لَوْنَهُ وَالَّذِينَ هم به مُشْرِكُون - رنحل آیت (۱۰) یعنی شیطان کا زور صرف انہیں لوگوں پر چلتا ہے جو اس سے دوستی کا تعلق رکھتے ہیں اور جو اس کی وجہ سے شرک کے مرتکب ہوتے ہیں۔پر شیطانی خواب اسی کو آئے گا جو شیطان سے دوستی کا تعلق رکھینگا اور شرک کا مرتکب ہوگا۔اور رحمانی خواب اسی کو آئے گا جو رحمن سے دوستی کا تعلق رکھے گا اور شرک سے مجتنب رہے گا۔اور علامہ ابن سیرین کا یہ ارشاد بھی کہ مبشتر خواب اللہ تعالیٰ کی طرف دکھائے جاتے ہیں۔دراصل قرآنی تعلیم سے ہی ماخوذ ہے سورہ یونس میں آتا ہے :- الا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَاهُمْ يَحْزَنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُو يَتَعَونَ لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَياةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ ریونس آیت ۶۳ - ۶۴-۱۶۵ یادرکھو جو اللہ تعالے کے دوست ہیں ان پر نہ کوئی خوف طاری ہوتا ہے اور نہ وہ غمگین ہوتے ہیں۔یعنی وہ لوگ