فیضان نبوت

by Other Authors

Page 165 of 196

فیضان نبوت — Page 165

190 بلکہ بعض اوقات یہ خیالات اس کی دبی ہوئی خواہشات سے ملکہ اُسے مختلف مناظر بھی دکھاتے رہتے ہیں جن میں سے بعض جاگنے پر یا د بھی رہ جاتے ہیں لیکن وہ حدیث النفس کے دائرہ سے باہر نہیں ہوتے اور ایسے خوابوں کی ایک بڑی نشانی یہ ہوتی ہے کہ ان کا قلب پر چندان اثر محسوس نہیں ہوتا۔قرآن کریم میں ایسے خوابوں کے متعلق جو حدیث النفس کے دائرہ سے تعلق رکھتے ہیں أَضْغَاتُ الاحلام کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔(سورہ یوسف) اور شیطانی خوابوں کے متعلق امام ابن سیرین کا یہ قول بھی کہ ان میں تخریف کا پہلو پایا جاتا ہے قرآن کریم سے ہی مستنبط ہے اللہ تعالے سورہ آل عمران میں فرماتا ہے:۔اِنَّمَا ذَ الكُمُ الشَّيْطَنُ يُخَونُ اَوْلِيَاء لَا فَلَا تَخَافُوهُمْ وَخَافُوْنِ إِنْ كُنتُمْ مُّؤْمِنِينَ د آل عمران آیت ۱۷۶) یعنی شیطان ہی ہے جو اپنے دوستوں کو ڈراتا ہے پس اگر تم سچے مومن ہو تو ان شیطانوں سے مت ڈرو اور صرف مجھ سے ہی ڈرو۔گویا محجوب طبائع جو خالق اسباب کی بجائے اسباب پر نظر رکھتی ہیں چونکہ بصورت شرک شیطان سے ایک طرح کی مناسبت پیدا کر لیتی ہیں اس لئے شیطان بھی انہیں اس مناسبت کی وجہ سے