فیضان نبوت

by Other Authors

Page 48 of 196

فیضان نبوت — Page 48

۴۸ اس پر شک کی مہر ہوگی۔گویا اس شہر سے شراب کے برتنوں کا منہ بند ہوگا۔میں نے عرض کیا کہ اگر اس مہر کا مقصد برتن کا منہ بند رکھنا ہی ہے تو جنتی لوگ شراب پئیں گے کس طرح ؟ اور اگر یہیں گے تو ضرور ہے کہ شہر ٹوٹے اور برتن کا منہ کھلے۔پس معلوم ہوا کہ مہر کی غرض یہاں دائمی طور پر منہ بند رکھنا نہیں بلکہ وہ شراب کی حفاظت اور اس کی نوعیت کے لحاظ سے بطورہ نشان کے ہے۔اس پر مولوی صاحب فرمانے لگے۔خواہ کچھ بھی ہو آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی قسم کا نبی نہیں آسکتا۔اور یہی خاتم النبیین کے اصل معنے ہیں۔اور پھر قرآن کریم میں آپ کو سراج منیر بھی کہا گیا ہے۔پس سورج کے ہوتے ہوئے کسی چاند کی کیا ضرورت ہے ؟ میں نے جوابا عرض کیا کہ اگر خاتم النبیین کے یہ معنے ہیں کہ آپ کے بعد کسی قسم کا نبی نہیں آسکتا تو پھر آپ لوگ عیسی علیہ سلا کی آمد کے کیوں منتظر ہیں ؟ اگر عیسیٰ علیہ السلام آگئے تو کیا ختم نبوت باطل نہ ہو گی ؟ کیونکہ نبی نبوت سے تو معزول نہیں ہو سکتا۔جیسا کہ اہل اسلام کا مستہ عقیدہ ہے ہے وَإِنَّ الْأَنْبِيَاء لَفِي آمَانِ مِنَ الْعِصْيَانِ عَمَدَا وَ انْحِزَال (بدء الامالی) لے یعنی انبیاء نہ گناہ کے مرتکب ہو سکتے ہیں اور نہ ہی نبوت سے معزول ہو سکتے ہیں۔