فیضان نبوت — Page 47
بحیثیت خاتم النبیین چونکہ نبیوں کی مہر ہیں اور شہر کا کام کسی چیز کو بند کرنا ہوتا ہے اس لئے آپ کے خاتم النبین ہونے کی وجہ سے نبی بند ہو گئے ہیں جیسا کہ آیت اليَومَ نَحْم عَلَى اقوا هم ا تُكَتِنَا ايْدِ یھم میں بھی تصریح ہے کہ قیامت کے دن مجرموں کے منہ پر مہر لگنے سے ان کے منہ بند ہو جائیں گے اور وہ کلام نہیں کرسکیں گے۔میں نے جوا با عرض کیا کہ منہ بند کرنے کی مہر مجرموں کیلئے ہوگی غیر مجرموں کے لئے تو نہ ہوگی ؟ فرمانے لگے ہاں مجرموں کیلئے ہوگی میں نے عرض کیا کہ مجرموں کا بھی اس مہر سے مینہ ہی بند ہو ا کلام تو بند نہ ہو ا کیونکہ ساتھ ہی تصریح ہے کہ دنگل منا آید بھم یعنی منہ کی جگہ ان کے ہاتھ باتیں کریں گے۔پس کلام تو پھر بھی بند نہ ہوا۔ہاں اس کا ایک آلہ بند کر تے دوسری چیز کو آلہ بنا دیا یا۔سو ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ مطلق نبوت بند نہیں ہوئی بلکہ مستقل نبوت بند ہوئی ہے اور مستقل نبوت کا دروازہ بند کر کے اس کی جگہ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی اتباع سے ملنے والی تابع نبوت کا دروازہ کھول دیا گیا ہے۔ہاں مجرموں کے لئے ان کی کج فہمی کی وجہ سے بند ہو تو ہو۔اس پر مولوی صاحب کہنے لگے کہ قرآن کریم میں ختامه منائی بھی آیا ہے کہ جنتی لوگوں کو جو شراب پلائی جائے گی