فیضان نبوت

by Other Authors

Page 76 of 196

فیضان نبوت — Page 76

رکھنی چاہئیے کہ محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے فوت ہونے کے ساتھ ہی آپ کا سلسلہ مٹ جائے گا۔مٹے گا نہیں بلکہ برابر ترقی کرتا چلا جائیگا کیونکہ اس کے قیام دبقا کے لئے آپ کی روحانی اولاد میں صرف مومن ہی پیدا نہیں ہوں گے بلکہ نبی بھی پیدا ہوتے رہیں گے۔جو اشاعت اسلام کا فریضہ تا قیامت سر انجام دیتے چلے جائیں گے اور یہ اس لئے کہ اللہ تعالے نے آپ کو جہاں صاحب کو ثر بنایا ہے وہاں صاحب خاتم بھی بنایا ہے۔اسی حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ اپنی ایمان افروز تصنیف حقیقۃ الوحی میں تحریر فرماتے ہیں کہ :- اللہ جل شانہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو صاحب خاتم بنایا اور آپ کو افاضہ کمال کے لئے وہ مہر دی جو کسی اور نبی کو ہر گز نہیں دی گئی اسی وجہ سے آپؐ کا نام خاتم النبین ٹھہرا یعنی آپ کی پیروی کمالات نبوت بخشتی ہے اور آپ کی توجہ روحانی نبی تراش ہے اور یہ قوت قدسیہ کسی اور نبی کو نہیں ملی یا (حقیقة الوحی مایہ صہ خاتم النبین کے متعلق خاتم النبیین کے متعلق بعض حوالے بعض جید علماء کے حوالے ذیل میں ملاحظہ فرمائیے۔ا۔اہلسنت کے ممتاز عالم حضرت امام ملا علی القاری تحریر فرماتے ہیں