فیضان نبوت

by Other Authors

Page 75 of 196

فیضان نبوت — Page 75

ایسے مومنوں کے ہی باپ نہیں جو غیر نبی ہیں بلکہ آپ نبیوں کے بھی بنا ہیں۔یعنی مخالفین تو آپ کو ابتر قرار دے کر طعنہ زن ہیں کہ آپ کی زینیہ اولاد کوئی نہیں اور نہ ہی آپ کا کوئی متبعثی رہا ہے اس لئے آپ کا سلسلہ آپ کی وفات کے بعد درہم برہم ہو جائے گا لیکن وہ نہیں جانتے کہ آپ جہاں رسول ہیں وہاں خاتم النب تین بھی ہیں اور آپ کی بکثرت روحانی اولاد ہو گی اور آپ کی تاثیر قدسی سے صرف مومن ہی پیدا نہیں ہونگے بلکہ نبی بھی پیدا ہوں گے جیسا کہ آیت کریمیہ - ومَن يطع الله وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النّبين و و الصديقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ (نساء) سے ظاہر ہے کہ آپ کی روحانی اولاد میں صالح۔شہید اور صدیق ہی نہ ہونگے بلکہ نبی بھی ہوں گے جو آپ کے سلسلہ کو جاری رکھیں گئے اور ترقی دیں گئے پس مخالفین کا اعتراض لغوا اور پوچ ہے آپ ہرگز ابہترنہیں انشاء اللہ آپ کا دشمن ہی ابتر ثابت ہوگا۔خلاصہ کلام یہ کہ ان حقائق کی بناء ایت موصوفہ کا ما حصل پر کھا جاسکتا ہے کہ اگر آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی نرینہ اولاد نہیں تو نہ سہی اور اگر زید آپؐ کا مبلی نہیں رہا تو نہ سہی۔آپ کی روحانی اولاد تو ہے جو آیت کے اغراض و مقاصد کو پورا کرتی رہے گی پس مخالفین کو یہ توقع نہیں