فیضان نبوت

by Other Authors

Page 4 of 196

فیضان نبوت — Page 4

انسان کی احتیاج نے اگر خدا رحیم اور انسان محتاج نہ ہوتا تومذہب بھی عالم وجود میں نہ آتا آیت کریمیہ ہے کہ :- كتب ربكم عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ - (انعام آیت (۵۵) تمہارے پروردگار نے اپنے آپ پر رحمت کو لازم کر لیا ہے۔اور وجہ یہ بنائی کہ :۔لياتها الناسُ انْتُمُ الْفُقَرَاءِ إِلَى اللهِ - فاطر آیت (14) اے لوگو تم سب کے سب اللہ تعالے کے محتاج ہو۔اور تسلی بھی دی کہ : إنَّ عَلَيْنَا للهدى - دلیل آیت ۱۳) تمہارے لئے ہدایت کے سامان پیدا کرنا ہمارے ذمہ ہے۔اور مایوسی کا یوں قلع قمع فرمایا کہ :- وان مِّنْ شَيْءٍ إِلَّاعِندَ نَا خَزَائِنُه حجر آیت ۲۲) ہمارے پاس ہر چیز کے خزانے موجود ہیں۔یا در ہے کہ مذہب کے لغوی معنے راستہ کے مذہب کا مفہوم انہیں جس کے ذریعہ انسان اپنی منزل مقصود پر پہنچتا ہے اور عقل بھی اس ضرورت کو تسلیم کرتی ہے کہ منزل مقصو پر پہنچنے کے لئے کوئی نہ کوئی راستہ ضرور ہونا چاہیئے اور اصطلاحی معنوں کے لحاظ سے مذہب اس طریق کار کو کہتے ہیں جو خدا نے خود اپنے بندوں کے لئے الہام کے ذریعہ مقرر فرمایا ہو اور جس کو اختیار