فیضان نبوت

by Other Authors

Page 5 of 196

فیضان نبوت — Page 5

کر کے انسان فلاح دارین حاصل کر سکے۔ظاہر ہے کہ انسان کا جسم اور اس کی روح نہ تو اس کے اپنے پیدا کردہ ہیں اور نہ ہی اس کے اپنے خرید کرده که وہ اپنی زندگی کا راستہ خود مقرر کر ہے۔لامحالہ اس کی زندگی کا راستہ مقرر کرنا بھی اسی کا حق ہے ہیں نے اس کو پیدا کیا ہے اور اس کی منزل مقصود متعین کرنا بھی اسی کا حق ہے جس نے اسے خلعت وجود بخشا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ انسان اپنے اندر نہایت اعلیٰ قسم کی استعدادیں رکھتا ہے۔لیکن جس طرح وہ اپنی جسمانی نشوو نما کے لئے مختلف سہاروں کا تاج ہے اسی طرح وہ اپنی روحانی نشود نما کے لئے بھی مختلف سہاروں کا محتاج ہے اور جس طرح عقل رکھنے کے باوجود وہ زمینی علوم کو خود بخود نہیں سیکھ سکتا بلکہ کسی استاد کی راہنمائی کا حاجتمند ہے اسی طرح آسمانی علوم کو بھی وہ محض اپنی عقل سے نہیں سیکھ سکتا بلکہ کسی استاد کی رہنمائی کا حاجت مند ہے۔عقل بے شک ایک مفید چیز ہے لیکن جس طرح آنکھ خارجی روشنی کے بغیر کچھ نہیں دیکھ سکتی۔اسی طرح عقل بھی الہام الہی کے بغیر شیاء کا صحیح ادراک نہیں کر سکتی۔اور کس طرح انسان جو چیزیں خوردبین اور دوربین کے ذریعہ دیکھ سکتا ہے وہ محض آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔اسی طرح خدا کا نبی جو کچھ وحی الہی کے ذریعہ معلوم کر سکتا ہے۔وہ دنیا کے در انشور محض عقل سے دریافت نہیں کر سکتے اور نہ عقل کے ذریعہ انکشاف حقائق کا وہ یقینی مرتبہ ہی حاصل کر سکتے ہیں جو وحی الہی کے ذریعہ حاصل ہوتا ہے بلکہ عقل کی کوتاہ اندیشی تو