فیضان نبوت

by Other Authors

Page 179 of 196

فیضان نبوت — Page 179

149 جو لوگ قرآن کو عزت دیں گے وہ آسمان پر عزت پائیں گے۔جو لوگ ہر ایک حدیث اور ہر ایک قول یر قرآن کو مقدم رکھیں گے ان کو آسمان پر مقدم رکھا جائے گا۔نوع انسان کے لئے روے زمین پر اب کوئی کتاب نہیں مگر قرآن - اور تمام آدمزادوں کے لئے اب کوئی رسول اور شفیع نہیں ملکر محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم۔سو تم کوشش کر دو کہ سچی محبت اس جاہ و جلال کے کلہی کے ساتھ رکھو اور اس کے بغیر کو اس پر کسی نوع کی بڑائی مت دو تا آسمان پر تم نجات یافتہ لکھے جاؤ رکشتی نوح ۲۳۵) امید ہے کہ ان دو حوالوں سے ہی آپ کو بخوبی اندازہ ہو گیا ہو گا کہ مسیلمہ کذاب کس قماش کا مدخی تھا اور حضرت مرزا صاحب کس شان کے مامور ہیں اگر ایک کا مقصد اسلام کا استیصال تھا تو دوسرے کا مقصد اسلام کا استحکام سے پھر اللہ تعالے اپنے جیب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق قرآن مجید میں فرماتا ہے :- وَلَوْ تَقَولَ عَلَيْنَا بَعْضَ الأَقَادِيلَ وَ لَاخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ، ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِيْنِ ر الحاقہ آیت ۴۵-۴۶-۴۷)