فیضان نبوت

by Other Authors

Page 178 of 196

فیضان نبوت — Page 178

16A ہیں اور حدیث انهُ سَيَكُونُ فِي أُمَّتِي ثَلَاثُونَ كذابون كلهُمْ يَزْعَمُ اللَّهُ نَبِي (بخاری) سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ امت مسلمہ میں تیس جھوٹے دعویدار پیدا ہوں گے۔اقول افسوس یہ اعتراض کرنے والے بالعموم ایسے لوگ ہیں جنھیں یہ علم ہی نہیں کہ مسیلمہ کذاب کون تھا اور حضرت مرزا صاحب کی تعلیم کیا ہے ؟ ورنہ اس قسم کا اعتراض کرنے کی جسارت ہرگز نہ کرتے بر صغیر کے مسلمہ عالم دین جناب نواب صدیق حسن خالفنا بھوپالوی مسیلمہ کذاب کے بارے میں لکھتے ہیں :- اس نے ادعا کیا کہ وہ نبوت میں آنحضرت صلعم کا شریک ہے اور زنا اور شراب کو حلال قرار دیا فریضہ نماز کو ساقط کر دیا۔قرآن مجید کے مقابل سورتیں لکھیں پس شریها در مفسد لوگوں کا گر وہ اس کے تابع ہو گیا ہے امج الكرامه ۲۵ ۲۳ ترجمه از فارسی اب اس کے مقابل حضرت مرزا صاحب کی تعلیم ملاحظہ فرما ئیے۔آپ اپنی ایمان افروز تصنیف کشتی نوح میں تحریر فرماتے ہیں۔تمہارے لئے ایک ضروری تعلیم یہ ہے کہ قرآن شریف کو مہجور کی طرح نہ چھوڑو کہ تمہاری اسی میں زندگی ہے