درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 49 of 320

درثمین مع فرہنگ — Page 49

غیر ممکن ہے کہ تدبیر سے پاؤں یہ مراد بات جب بنتی ہے جب سارا ہو ساماں تیرا بادشاہی ہے تری آرض و سما دونوں میں حکم چلتا ہے ہر اک ذرہ پر ہر آن تیرا ذرّه میرے پیارے مجھے ہر درد و مصیبت سے بیچا تو ہے غفار - یہی کہتا ہے قرآں تیرا صبر جو پہلے تھا اب مجھ میں نہیں ہے پیارے ڈکھ سے اب مجھ کو بچا۔نام ہے جہاں تیرا ہر مصیبت سے بچا اے میرے آقا ہر دم حکم تیرا ہے، زمیں تیری ہے، دوراں تیرا 49 ) اخبار الحكم ار نومبر شاه)