درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 48 of 320

درثمین مع فرہنگ — Page 48

کوئی ضائع نہیں ہوتا جو تیرا طالب ہے کوئی رسوا نہیں ہوتا جو ہے جویاں تیرا آسماں پر سے فرشتے بھی مدد کرتے ہیں کوئی ہو جائے اگر بندہ فرماں تیرا جس نے دل تجھ کو دیا، ہو گیا سب کچھ اس کا سب ثنا کرتے ہیں جب ہوئے ثنا خواں تیرا اس جہاں میں ہے وہ جنت میں ہی بے آب و گاں وہ جو اک پختہ توکل سے ہے جہاں تیرا میری اولاد کو تو ایسی ہی کر دے پیارے دیکھ لیں آنکھ سے وہ چہرہ تاباں تیرا عمر دے رزق دے اور عافیت و صحت بھی سب سے بڑھ کر یہ کہ پا جائیں وہ عرفاں تیرا اب مجھے زندگی میں اُن کی مصیبت نہ دیکھا بخش دے میرے گناہ اور جو عصیاں تیرا اس جہاں کے نہ بنیں کپڑے ، یہ کو فضل اُن پر ہر کوئی اُن میں سے کہلائے مسلماں تیرا 48