درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 50 of 320

درثمین مع فرہنگ — Page 50

امم الكِتاب اسے دوستو جو پڑھتے ہو ام الکتاب کو اب دیکھو میری آنکھوں سے اس آفتاب کو سوچو دعائے فاتحہ کو پڑھ کے بار بار کرتی ہے یہ تمام حقیقت کو آشکار دیکھو خُدا نے تم کو بتائی دُعا یہی اُس کے حبیب نے بھی پڑھائی دُعا یہی پڑھتے ہو پنج وقت اسی کو نماز میں جاتے ہو اس کی رو سے در بے نیاز میں اُس کی قسم کہ جس نے بی شورت اُتاری ہے اس پاک دل پر جس کی وہ صورت پیاری ہے یہ میرے رب سے میرے لئے اک گواہ ہے یہ میرے صدق دعویٰ پر مہر اللہ ہے میرے مسیح ہونے پہ یہ اک دلیل ہے میرے لئے یہ شاہد رب جلیل ہے پھر میرے بعد آوروں کی ہے انتظار کیا تو به کرو کہ جینے کا ہے اعتبار کیا اعجاز اسی مائیل بین صفر به مطبوعه ۱۲ فروری نشده / روحانی خزائن جلد ۱ ص ) 50 50