درثمین مع فرہنگ — Page 3
فضائل قرآن مجید جمال و حسن قرآں نور جان ہر مسلمان ہے قمر ہے چاند اوروں کا ۔ ہمارا چاند قرآں ہے نظیر اس کی نہیں جمتی نظر میں ، فکر کر دیکھا بھلا کیونکر نہ ہو نیست کلام پاک رحماں ہے بہار جاوداں پیدا ہے اُس کی ہر عبارت میں نہ وہ خوبی چمن میں ہے۔ نہ اس سا کوئی بستاں ہے کلام پاک یزداں کا کوئی ثانی نہیں ہر گز اگر ٹو لوٹے عمال ہے وگر لعل بدخشاں ہے خُدا کے قول سے قول بشر کیوں کہ برابر ہو وہاں قدرت یہاں درماندگی فرق نمایاں ہے ملائیک جس کی حضرت میں کریں اقتدار لا علمی سخن میں اُس کے ہمتائی ، کہاں مقدور انساں ہے 3