درثمین مع فرہنگ — Page 87
پر آریوں کے دیں میں گالی بھی ہے عبادت کہتے ہیں سب کو جھوٹے۔کیا ارتقا یہی ہے؟ جتنے نبی تھے آئے موسے ہوں یا کہ بیٹے مکار ہیں وہ سارے“ ان کی ندا یہی ہے اک دید ہے جو سچا۔باقی کتابیں ساری جھوٹی ہیں اور جعلی راک رہنما یہی ہے“ یہ ہے خیال ان کا پرکت بنایا تینکا پر کیا کہیں جب اُن کا فہم و ذکا یہی ہے کیڑا جو دب رہا ہے گوبر کی تہ کے نیچے اُس کے گماں میں اُس کا ارض و سما یہی ہے ویڈوں کا سب خلاصہ ہم نے نیوگ پایا ان نیستکوں کی رُو سے کارج بھلا یہی ہے جس استری کو لڑکا پیدا نہ ہو پیا سے ویدوں کی رُو سے اُس پر واجب ہوا ہی ہے کہ اگر ایسے لوگ بھی ان میں ہیں جو خدا کے پاک لوگوں کو گالیاں نہیں دیتے اور صلاحیت و شرافت رکھتے ہیں وہ ہمارے بیان سے باہر ہیں لے اس جگہ وید کے لفظ سے وہ تعلیم مراد ہے جو آریہ سماج والوں نے اپنے زعم میں ویدوں کے بقیہ اگلے صفحے پر 87