درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 88 of 320

درثمین مع فرہنگ — Page 88

جب ہے یہی اشارہ، پھر اس سے کیا ہے چارہ جب تک نہ ہو میں گیارہ لڑکے کروا یہی ہے ایشر کے گن عجب ہیں ویدوں میں اسے عزیزو! اس میں نہیں مروت ہم نے سنا ہی ہے دے کر نجات و نکتی پھر چھینتا ہے سب سے کیسا ہے وہ دیا تو جس کی عطا ہی ہے الیشر بنا ہے منہ سے خالق نہیں کسی کا رُوحیں ہیں سب آزادی پھر کیوں خُدا یہی ہے رو میں اگر نہ ہو تیں ایشر سے کچھ نہ بنتا اُس کی حکومتوں کی ساری بنا نہیں ہے اُن کا ہی منہ ہے سکتا ہر کام میں جو چاہے گویا وہ بادشہ ہیں اُن کا گدا یہی ہے حوالہ سے شائع کی ہے۔ورنہ یا درکھنا چاہیئے کہ ہم دید کی اصل حقیقت کو خدا تعالے کے حوالے کرتے ہیں۔ہم نہیں جانتے کہ ان لوگوں نے اس میں کیا بڑھایا اور کیا گھٹایا۔جب کہ ہندوستان اور پنجاب میں وید کی پیروی کا دعوی کرنے والے صدہا مذہب ہیں تو ہم کسی خاص فرقہ کی غلطی کو دید پر کیوں کر تھوپ سکتے ہیں۔پھر یہ بھی ثابت ہے کہ دید بھی محرف ہو چکا ہے۔پس بوجہ تحریف اس سے کسی بہتری کی امید بھی لاحاصل ہے : 88