دُرِّ عَدَن — Page 5
5 در عدن صبح مسرت ( حضرت مصلح موعودؓ کے سفر یورپ سے واپسی کے موقعہ پر ) آج ہر ذرہ سرِ طور نظر آتا ہے جس طرف دیکھو وہی نور نظر آتا ہے ہم نے ہر فضل کے پردے میں اسی کو پایا وہی جلوہ ہمیں مستور نظر آتا ہے کس کے محبوب کی آمد ہے کہ ہر خورد و کلاں عشق میں مخمور نظر آتا ہے نشه عشق شکر کرنے کی بھی طاقت نہیں پاتا جس دم کیا ہی نادم دل مجبور نظر آتا ہے الله الحمد شنیدیم که آن می آید سوئے گلشن چه عجب سرو روان می آید آج ہر ایک ہر ایک ہے مشتاق لقائے شہ دیں گھر میں بیٹھا کوئی رہ جائے یہ ممکن ہی نہیں ایک پر ایک گرا پڑتا ہے اللہ رے شوق خوف ہے اوروں سے پیچھے نہ میں رہ جاؤں کہیں