دُرِّ عَدَن

by Other Authors

Page 4 of 126

دُرِّ عَدَن — Page 4

در عدن پیشوائی کے لئے نکلیں گھروں سے مرد و زن یہ خبر سن کر کہ آئے پیشوائے قادیاں ابر رحمت ہر طرف چھائے ، چلے بادِ کرم بارش انوار سے پُر ہو فضائے قادیاں گلشن احمد میں آ جائے بہار اندر بہار دل لبھائے عندلیب خوشنوائے قادیاں معرفت کے گل کھلیں تازہ بتازہ نو به نو جن کی خوشبو سے مہک اٹھے ہوائے قادیاں مانگتے ہیں ہم دعائیں آپ بھی مانگیں دعا حق سنے اپنے کرم سے التجائے قادیاں علم و توفیق بلاغ دین ہو ان کو عطا قادیاں والوں کا ناصر ہو خدائے قادیاں راہ حق میں جب قدم آگے بڑھا دے ایک بار سر بھی کٹ جائے نہ پھر پیچھے ہٹائے قادیاں خالق ہر دو جہاں کی رحمتیں ہوں آپ پر والسلام اے شاہِ دیں اے رہنمائے قادیاں ( الحکم ۷ اگست ۱۹۲۴ء)