دُرِّ عَدَن — Page 94
در عدن کہہ چکا ہے رحمت عالم کا فرزند جلیل ” ہم ہوئے دلبر کے اور دلبر ہمارا ہو گیا کام کو جس کے چلا ہے خود وہ تیرے ساتھ ہے اے مرے ”ناصر“ ہے تیرا حافظ و ناصر خدا تجھ کو روحانی خزائن ہیں مسیحا سے ملے دونوں ہاتھوں سے لٹا اے صاحب جود وسخا علم و عرفاں تم کو بخشا اور کنز بے بہا یہ کلام رب اکبر یہ کتاب حق نما دل میں ایمان و یقیں ہے ہاتھ میں قرآن ہے تشنہ روحوں کو پلا دو شربتِ وصل و بقا 94 (مصباح دسمبر ۱۹۶۷ء)