دُرِّ عَدَن

by Other Authors

Page 93 of 126

دُرِّ عَدَن — Page 93

93 در عدن تشنہ روحوں کو پلا دو شربت وصل و بقا حضرت مرزا نا صراحمد خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ کے مصرع کی تضمین۔یہ مصرع حضور کو خواب میں بتلایا گیا تھا۔] جب سے تجویز سفر تھی سب تھے مصروفِ دعا خود امیر المومنیں اور ہر غلام باوفا یا الہی خیر ہو آئیں بصد فتح و ظفر درد دل سے تھی حضور ذات باری التجا طالب "نَصْرٌ مِّنَ اللَّهِ سائِلِ فَتْحٌ قَرِيبٌ» روز و شب رہتا تھا سالار سیاہ مصطفی آباد رحمت حق جوش میں آئی یہ حالت دیکھ بهر تسکین و سکوں مولا نے یہ مژدہ دیا میری نصرت ہم قدم ہے فضل میرا ہم نفس اے ”مبارک جا سفر تیرا مبارک کر دیا یہ زباں تیری، قلم تیرا ترے قلب و دماغ ہیں سبھی میرے تصرف میں، تجھے پھر خوف کیا سپاہ مصطفی سے مراد جماعت احمد یہ ہے جس کا مقصد اولین اور فرض اولین خدمت اسلام اور سینہ سپر ہو کر تمام عالم کے چپہ چپہ پر اسلام کا علم تو حید کا پرچم بلند کرنا ہے۔مبارکہ ]