درثمین فارسی کے محاسن — Page 279
در ثمین کے شعر میں کمی بیشی اگر کوئی مصنف خود شاعر نہ ہو ، تو جو اشعار اس کی تحریروں یا تقریروں میں آئیں گے وہ لا زنا دوسرے لوگوں کے اشعار ہوں گے۔لیکن جو مصنف خود بھی شاعر ہو اس کی تقریروں اور تحریروں میں جو شعر آئیں ان کے متعلق یہ فیصلہ کرنا ضروری ہوتا ہے کہ وہ سب اس کے اپنے شعر ہیں یا بعض دوسروں کے بھی نقل کئے گئے ہیں۔کیونکہ عین ممکن ہے کہ کوئی شخص اس کا کلام مرتب کرے تو کسی دوسرے شاعر کا کوئی شعرا کے مجموعہ کلام میں شامل کرے یا اس کے بعض اشعار کو دوسروں کا کلام سمجھ کر نظرانداز کر دے۔۱- چنانچه در ثمین فارسی میں بھی حسب ذیل شعر سہو ا شامل ہو گیا ہے، جو در حقیقت شیخ سعدی کا شعر ہے:۔کسانی که پوشیده چشم دل اند : ہما نا کریں تو تب نماضل اند به شعر حضرت اقدس کی کتاب " مر مر چشم آریہ کے سرورق پر لکھا ہوا ہے، اور درثمین فارسی مترجم طبع دوم کے صفحہ ۶ ہم پر درج ہے۔۲ - حضرت اقدس کے بعض اشعار در ثمین میں شامل نہیں ، حالانکہ یہ آپ کی کتب اور بعض اخبارات میں موجود ہیں۔ان کی فہرست بطور ضمیمہ نمبر شال ہا کر دی گئی ہے ، ان میں سے بعض کے متعلق تو کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں۔مثلا دیکھئے اس ضمیمہ کے اشعار نمبر ۱۹ تا ۲۴ ، نمبر ۲۸ تا ۳۰ اور نمبر ۳۴ تا ۴۶ - یہ لازماً حضرت اقدس کے شعر ہیں۔باقی اشعار کے متعلق بھی خاکسار کی حتمی رائے ہے کہ وہ بھی حضرت اقدس کے شعر ہی ہیں ان میں