احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 10
10 اسلام بہت کافی ہے، ہمیں احمدیت کی ضرورت نہیں۔اور غیر مسلم حضرات یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر اسلام و احمدیت میں کیا فرق ہے اور اسلام سے ہٹ کر احمدیت نے وہ کونسی نئی بات پیش کی ہے جس پر ہمیں غور کرنا چاہئیے۔یہ دو طرفہ سوال تفصیلی جواب کا متقاضی ہے اور یہی تفصیل میں کسی حد تک بیان کرنے کی کوشش کروں گا۔وباللہ التوفیق احمدیت کیا ہے؟ احمدیت، احیائے اسلام اور عالمگیر غلبہ اسلام کی وہ عالمگیر تحریک ہے جو اللہ تعالیٰ کے اذن اور اس کی تائید سے جاری ہوئی۔احمدیت وہ پودا ہے جو مالک حقیقی نے اپنے ہاتھ سے لگایا۔وہ خود اس کی آبیاری کرتا اور حفاظت کرتا ہے۔اسی قادر و قیوم خدا کا وعدہ ہے کہ اس کے ہاتھ سے قائم کردہ یہ آسمانی تحریک دنیا میں پھیلے گی ، ترقی کرے گی اور بالآخر کل دنیا پر محیط ہو جائے گی۔احمدیت اس خوشخبری کی علمبر دار تحریک ہے کہ اللہ تعالیٰ کے اس وعدہ کے پورا ہونے کا وقت اب قریب آ گیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدوں کے مطابق اس دور آخرین میں ہمارے آقا حضرت محمد عربی ﷺ کے احقر ترین غلام اور رسول پاک ﷺ کے سب سے بڑے عاشق اور فدائی حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کو مسیح موعود اور امام مہدی کے منصب پر فائز فرمایا۔آپ کی آمد کا مقصد محض اور محض احیائے اسلام، اشاعت اسلام اور غلبہ اسلام ہے۔اسلام کی تعلیمات ، جن کی بنیاد اللہ تعالیٰ کے لفظی اور قطعی کلام قرآن مجید پر ہے، ہر لحاظ سے مکمل اور تا قیامت محفوظ رہنے والی ہیں۔ان میں تبدیلی ، ترمیم یا اضافہ کا سوال ہی پیدا نہیں