احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟

by Other Authors

Page 11 of 64

احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 11

11 ہوتا۔نہ کوئی نیادین آسکتا ہے اور نہ کوئی شریعت جاری ہو سکتی ہے۔رسول خدا ﷺ نے پیشگوئی فرمائی تھی کہ دور آخرین میں اُس زمانے کے مسلمان اسلام کو بھلا دیں گے اور اپنے من گھڑت عقائد اور اعمال کو اسلام کا نام دینے لگ جائیں گے۔پیشگوئی میں یہ بھی ذکر تھا کہ جب حالت یہ ہو جائے گی تو رحیم و رحمن خدا اپنے محبوب کے نام لیواؤں کی اس خیر امت کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑے گا۔بلکہ ان کی دستگیری اور راہنمائی کے لئے امام مہدی علیہ السلام کو مبعوث فرمائے گا جو يحي الدين ويقيم الشريعة کے مطابق دین اسلام کو زندہ کرے گا اور شریعت اسلامیہ کو قائم کرے گا۔وہ اپنی عظیم قوت قدسیہ سے انہی نام کے مسلمانوں کو کام کے مسلمان بنادے گا اور اس روحانی انقلاب اور حقیقی اسلام کی عالمگیر اشاعت کے ذریعہ بالآخر اسلام ساری دنیا پر غالب آ جائے گا۔احمدیت اس صداقت کا اعلان ہے کہ اللہ تعالیٰ کے یہ سب وعدے پورے ہو چکے اور جس کے آنے کا وعدہ تھا وہ آچکا۔وہ آیا اور بڑی عظمت اور شوکت کے ساتھ اس نے وہ سب کچھ کر دکھایا جو وعدوں میں مذکور تھا۔احمدیت نے دنیا کو اسلام سے ہٹ کر کچھ بھی نہیں دیا اور نہ ہی کچھ دیا جا سکتا ہے کیونکہ اسلام ہر لحاظ سے مکمل ترین مذہب ہے۔ہاں احمدیت نے دنیا کو حقیقی اسلام دیا۔زندہ خدا دیا، زندہ رسول سے روشناس کیا اور زندہ کتاب پر زندہ یقین عطا کیا۔احمدیت نے دنیا کو وہ سب کچھ دیا جو وقت کی ضرورت تھی۔احمدیت نے عقائد کی اصلاح بھی کی اور اعمال کی بھی۔احمدیت نے دنیا کو حقیقی اسلام سے روشناس کرایا۔احمدیت نے دنیا کو صحیح اسلامی تعلیمات کا عرفان عطا کیا۔دیگر مذاہب پر اسلام کے مکمل غلبہ کی بنیاد استوار کی۔اسلام کی زندگی کا زندہ و تابندہ عملی نمونہ دکھایا۔احمدیت نے قرون اولیٰ کی تاریخ دوہراتے ہوئے اپنے