احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 33
33 33 گئی ہے۔جو پائے گا آپ کے وسیلہ سے پائے گا اور جو اس در سے نہیں پاتا وہ محروم ازلی ہے۔حضرت مسیح پاک علیہ السلام نے فرمایا : ” ہم جب انصاف کی نظر سے دیکھتے ہیں تو تمام سلسلہ نبوت میں سے اعلیٰ درجہ کا جوانمرد نبی اور زندہ نبی اور خدا کا اعلیٰ درجہ کا پیارا نبی صرف ایک مرد کو جانتے ہیں یعنی وہی نبیوں کا سردار، رسولوں کا فخر ، مرسلوں کا سرتاج جس کا نام محمد مصطفے واحمد مجتبی عمل ہے جس کے زیر سایہ دس دن چلنے سے وہ روشنی ملتی ہے جو پہلے اس سے ہزار برس تک نہیں مل سکتی تھی، نیز فرمایا - (روحانی خزائن مطبوعه لندن ۱۹۸۴ جلد ۱۲، سراج منیر صفحه ۸۰) اللہ جل شانہ نے آنحضرت ﷺ کو صاحب خاتم بنایا۔یعنی آپ کو اضافہ کمال کے لئے مہر دی جو کسی اور نبی کو ہرگز نہیں دی گئی۔اسی وجہ سے آپ کا نام خاتم النبین ٹھہرا۔یعنی آپ کی پیروی کمالات نبوت بخشتی ہے اور آپ کی توجہ روحانی نبی تراش ہے اور یہ قوت قدسیہ کسی اور نبی کو نہیں ملی (روحانی خزائن مطبوعه لندن ۱۹۸۴ جلد ۲۲، حقیقۃ الوحی صفحه ۱۰۰ حاشیه ) قرآن مجید کا ارفع مقام قرآن کریم کی عظیم الشان نعمت امت مسلمہ کو عطا کی گئی۔لیکن افسوس کہ احمدیت کے ظہور کے وقت علم و معرفت اور ہدایت کی سرچشمہ یہ کتاب محض ایک سربستہ کتاب بن کر رہ گئی۔