احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟

by Other Authors

Page 32 of 64

احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 32

32 برتر گمان و ہم سے احمد کی شان ہے ہے جس کا غلام دیکھو مسیح الزمان ختم نبوت کا حقیقی مفہوم فیضان ختم نبوت کے بارہ میں بھی مسلمانوں میں غلط نہی پائی جاتی تھی اور آج بھی بکثرت یہی عقیدہ مسلمانوں میں پایا جاتا ہے کہ جس وجود کو خدا تعالیٰ نے ساری کائنات کے لئے باعث رحمت بنا کر بھیجا اس نے آکر رحمت کو عام کرنے کی بجائے خدائی رحمت کے اعلیٰ ترین چشمئہ نبوت کو ہمیشہ ہمیش کے لئے بند کر دیا۔گویا جس نعمت کا وعدہ خدا تعالیٰ نے قرآن مجید میں مومنوں کو ایک بشارت کے رنگ میں دیا تھا اس کا دروازہ کلی بنداور مسدود کر دیا گیا۔کیا اس سے زیادہ بھیانک اور خطر ناک اور رسول پاک ﷺ کی ارفع داعلی شان سے متصادم کوئی اور عقیدہ بھی تصور میں آسکتا ہے؟ خاتم النبین کے حقیقی مفہوم کو سمجھے بغیر لفظوں کے فقیر مسلمانوں نے اپنے غلط تصورات کے نتیجہ میں عیسائیوں کو رحمت دو عالم حضرت محمد مصطفے ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی اور بد زبانی کے مواقع خود فراہم کئے لیکن افسوس کہ ان کی غیرت وحمیت بیدار نہ ہوئی اور نہ انہیں غور و فکر اور تدبر کرنے کی توفیق ملی۔سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بانگ دہل یہ اعلان فرمایا کہ ختم نبوت کا صحیح مفہوم یہ ہے کہ ہمارے آقا و مولیٰ حضرت خاتم النبین محمد مصطفے ﷺ دنیا کے ہر نبی سے افضل و اعلیٰ اور بزرگ و برتر ہیں۔کل عالم کی نجات آپ کے دامن سے وابستہ ہے اور آپ کا فیضان قیامت تک جاری وساری ہے۔اب ہر روحانی انعام اور برکت آپ کی غلامی سے مشروط کر دی