احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 19
19 عالم اسلام کے مشہور مفکر اور شاعر علامہ اقبال کہتے ہیں : In the Punjab the essentially Muslim type of character has found a powerful expression Qadiani-sect; the in so-called (The Muslim community- A sociological study by Iqbal) وو پنجاب میں اسلامی سیرت کا ٹھیٹھ نمونہ اس جماعت کی شکل میں ظاہر ہوا ہے جسے فرقہ قادیانی کہتے ہیں“ (اردو ترجمہ از مولانا ظفر علی خان بحوالہ ملت بیضاء پر ایک عمرانی نظر طبع اول ۱۹۷۰ باہتمام م۔ع۔سلام آئینہ ادب چوک مینار۔انار کلی لاہور نیز هفت روزه رفتار زمانہ لاہور بابت ۲۰ ستمبر ۱۹۴۹ صفحه ۱۸) مشہور صائب الرائے اسلامی مصنف اور صحافی علامہ نیاز فتح پوری نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق لکھا: اس میں کلام نہیں کہ انہوں نے یقیناً اخلاق اسلامی کو دوبارہ زندہ کیا اور ایک ایسی جماعت پیدا کر کے دکھا دی جس کی زندگی کو ہم یقیناً اسوہ نبی کا پر تو کہہ سکتے ہیں۔(ملاحظات نیاز فتح پوری مرتبہ محمد اجمل شاہد ناشر جماعت احمدیہ کراچی صفحه ۲۹ بحوالہ رسالہ نگارلکھنونومبر ۱۹۵۹) پاکیزه اسلامی معاشرہ آج عالم اسلام انتشار کا شکار ہو چکا ہے۔محبت و اخوت نام کی چیز من حیث المجموع مسلمانوں کے دلوں سے عنقا ہو چکی ہے۔مسلم ممالک کے شہر فحاشی اور بدکرداری کے مرکز بن