احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟

by Other Authors

Page 18 of 64

احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 18

18 یہ ہے وہ زندہ خدا اور اسکی زندگی کا ایمان افروز تجر بہ جواحمدیت نے دنیا کو عطا کیا ہے! حقیقی اسلام اس کا ایک جواب یہ ہے کہ احمدیت نے دنیا کو حقیقی اسلام عطا کیا۔وہ اسلام جو ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمدمصطفی ﷺ کا مقدس اسلام ہے۔وہ سچا اور حقیقی پیغام ہدایت جو قرآن مجید پر مبنی ہے جس کی بہترین تفسیر سنت رسول اور جس کی بہترین تفصیل احادیث رسول میں نظر آتی ہے۔حق یہ ہے کہ انسانیت کے دکھوں کا مداوا اور کل عالم کی خرابیوں کا اگر کوئی تریاق دنیا میں ہے تو وہ یہی اسلام ہے جس کی تعلیمات نے عرب کے وحشی ، مشرک اور بے دین معاشرہ میں یکدفعہ ایسا انقلاب پیدا کر دیا کہ نہ پہلے کسی آنکھ نے دیکھانہ کسی کان نے سنا۔ہاں وہی انقلاب جو ہمارے ہادی و مولیٰ حضرت محمد مصطفے ﷺ کی اندھیری راتوں کی دعاؤں کا نتیجہ تھا جس نے ضلالت و گمراہی کے سب زنگ دھو ڈالے اور گناہوں کی تاریکیوں کو کاٹ کر نیکی، ہدایت اور روحانیت کا آفتاب عالمتاب دنیا پر چڑھا دیا۔یہی سچا اسلام ہے اور یہی اسلام ہے جو آج بھی دنیا کی سب خرابیوں کا علاج ہے۔یہی حقیقی اسلام ہے جو اس زمانہ میں احمدیت نے دنیا کو دیا۔احمدیت نے دنیا کو کوئی نیا اسلام نہیں دیا بلکہ احمدیت تو نام ہے ہر نئے اور خود ساختہ اسلام کوختم کرنے کا۔اور محمد مصطفی ﷺ کے لائے ہوئے حقیقی اسلام کو دوبارہ قائم کرنے کا۔احمدیت نے اس حقیقی اسلام کی زندہ مثالیں دنیا کو عطا کیں اور اسلام کے اس زندہ اور زندگی بخش پیغام کے عملی نمونے دنیا کو دکھائے۔یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس کا اعتراف غیروں نے بھی برملا کیا۔