احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 20
20 چکے ہیں۔ان کی بستیاں اور گلی کوچے اسلامی اخلاق سے عاری نظر آتے ہیں۔اسلامی ملکوں کے اخبارات دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ ساری دنیا کے جرائم نے ان ممالک میں ڈیرہ ڈال رکھا ہے۔اسلامی تعلیمات اور اخلاقی اقدار کا اس حد تک دیوالیہ نکل چکا ہے کہ اس بد کردار معاشرہ کو اسلام سے منسوب کرنا دین اسلام کی سخت تو ہین ہے۔اس حالت کو دیکھ کر یہ شعر زبان پر آتا ہے کہ وائے ناکامی متاع کارواں جاتا رہا کارواں کے دل سے احساس زیاں جاتا رہا جب اس معاشرہ کے لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ تو ان کے لئے ہمارا ایک جواب یہ ہے کہ احمدیت نے ہلاکت کے گڑھے پر کھڑی دنیا کو حق اور سلامتی کا راستہ دکھایا ہے۔احمدیت نے دنیا کو ایک سچا اور پاکیزہ اسلامی معاشرہ عطا کیا ہے جو صحیح اسلامی تعلیمات اور اقدار پر مبنی ہے۔اگر کسی کو چشم بصیرت عطا ہو تو اسے یہ معاشرہ ہر ملک میں اور ہر بستی میں احمد یہ جماعت کے اندر نظر آسکتا ہے جہاں اللہ اور رسول کی محبت کے تذکرے جاری ہیں، جہاں کی راتیں اور دن عبادت میں گزرتے ہیں، جہاں اسلام کی تعلیم و تدریس کے با قاعدہ نظام جاری ہیں، جہاں تربیت اور اصلاح اخلاق کی خاطر دن رات کوششوں کا ایک لامتناہی سلسلہ جاری ہے۔جہاں نیکیوں سے محبت اور بدیوں سے نفرت کی جاتی ہے جہاں مسابقت بالخیرات کے روح پرور نظارے دکھائی دیتے ہیں، جہاں قرون اولیٰ کے صحابہ کے رنگ میں رنگین ہو کر جان و مال کے نذرانے پیش کئے جاتے ہیں۔کس کس بات کا ذکر کروں یہ وہ زندہ اور زندگی بخش معاشرہ ہے جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیت کی برکت سے دنیا میں قائم ہو چکا ہے اور جس کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔