دُختِ کرام ؓ

by Other Authors

Page 16 of 41

دُختِ کرام ؓ — Page 16

وقت گرام 16 حضرت نواب محمد عبد اللہ خان نے حضرت اماں جان کی اجازت سے اس فارم کا نام نصرت آباد رکھا۔کیونکہ ان کو یقین کامل تھا کہ یہ زمین اماں جان کی دعاؤں کا ثمر ہے۔دعا گو وو حضرت سید و امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ بہت دعا گو تھیں۔آپ کا اللہ میاں سے خاص تعلق تھا۔اللہ میاں آپ کو آنے والے بہت سے واقعات کی پہلے سے خبر دیتا تھا۔ایک دفعہ آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام خواب میں نظر آئے اور فرمایا ” حفیظ مجھے تمہاری یہ عادت بہت پسند ہے۔“ سوچ سوچ کر سوچ سوچ کر اور پھر فرمایا۔تکلفات میں نہ پڑنا یہ اخلاص اور محبت کی جڑیں کھوکھلی کر دیتا ہے۔“ یہ خواب آپ کو اُس وقت آئی جب آپ کے حالات بہت تنگ تھے۔آپ کے منجھلے بھائی حضرت مرزا بشیر احمد نے خواب سن کر آپ کو اس کی یہ تعبیر بتائی کہ آپ کے حالات اچھے ہونے کی اس خواب میں بشارت ہے۔تکلمات میں تو انسان تبھی پڑتا ہے جب آسائش ہو۔ہمیں بھی چاہیے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس نصیحت پر عمل کریں اور تکلفات میں نہ پڑیں۔بلکہ اپنے پیسے بچا کر اللہ میاں کے