دُختِ کرام ؓ

by Other Authors

Page 15 of 41

دُختِ کرام ؓ — Page 15

وخت کرام 15 محبت کا ناجائز فائدہ نہ اٹھاتی تھیں۔شروع زندگی میں آپ کے میاں کے اپنے کوئی ذرائع آمدن نہیں تھے۔کچھ ماہوار جیب خرچ اپنے والد حضرت نواب محمد علی خان صاحب کی طرف سے ملتا تھا۔سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ انہی پیسوں میں انتہائی سلیقے سے گھر کا خرچ چلاتی تھیں اور کبھی اپنے میاں پر ناجائز بوجھ نہیں ڈالا۔بلکہ بہت حکمت سے ان کو کام کرنے کی ترغیب دیتی رہتی تھیں۔آپ کی فطرت میں غیرت اور خود داری کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔سوائے خدا سے کسی کا احسان مند رہنا آپ کو سخت نا پسند تھا۔چنانچہ مسلسل دعا اور ترغیب کے نتیجے میں حضرت نواب محمد عبد اللہ خاں صاحب سندھ میں اپنے لئے زرعی اراضی لینے میں کامیاب ہو گئے۔آپ کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اور اس زمین کے حصول کے لئے تکالیف اٹھانا پڑیں۔جن کی آپ کو عادت نہ تھی۔کیونکہ آپ بہت ناز و نعم میں پلے ہوئے تھے بیوی نے حوصلہ دلایا اور ساتھ اپنا زیور پیش کر دیا۔تا کہ فروخت کر کے زمین کی قیمت ادا کی جائے۔اللہ تعالیٰ کی ذات رحیم ہے اور وہ محنت کو پسند فرماتا ہے اور اس کا صلہ دیتا ہے تبھی تو اس کی ذات رحیم کہلاتی ہے۔چنانچہ یہ زمین جو حضرت اماں جان اور آپ کی بیوی کی دعاؤں کا نتیجہ تھی۔بہت با برکت ثابت ہوئی۔اور اللہ تعالی نے آپ کے حالات بدل دیئے۔